نواز شریف کو واپس آنا اور جیل جانا ہو گا،عمران اسماعیل

ن لیگ سے ن نکالیں تو اچھا ہے، اب ن اور ش کے بغیر ہی چلنا ہو گا، گورنر سندھ

پیر 17 جنوری 2022 22:21

نواز شریف کو واپس آنا اور جیل جانا ہو گا،عمران اسماعیل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا ہو گا اور جیل جانا ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے ن نکالیں تو اچھا ہے، اب ن اور ش کے بغیر ہی چلنا ہو گا۔ جن کو چوری کی دولت سے پیار ہو اور جو ورکرز کو چھوڑ کر ملک سے فرار ہوتے ہیں وہ لیڈر نہیں ہو سکتے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا ہو گا اور جیل جانا ہو گا۔