نئی ایمرجنسی کا حال بھی مشرف کی ایمرجنسی جیسا حشر ہوگا، احسن اقبال

ملک کا مستقبل صرف اور صرف آئین کی حکمرانی اور صاف و شفاف الیکشن میں ہے ، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن)

پیر 17 جنوری 2022 22:33

نئی ایمرجنسی کا حال بھی مشرف کی ایمرجنسی جیسا حشر ہوگا، احسن اقبال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) مسلم لیگ( ن) سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی قسم کا بھی غیر آئینی اقدام اور نااہل حکومت کا تسلسل ملک کو مزید گہرے اور بڑے بحران میں ڈال دیگا ، نئی ایمرجنسی کا حال بھی مشرف کی ایمرجنسی جیسا حشر ہوگا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل صرف اور صرف آئین کی حکمرانی اور صاف و شفاف الیکشن میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مزید تجربہ گاہ نہیں بنایا جا سکتا جب دھاندلی زدہ الیکشن کے ذریعے لائی جانے والی نااہل حکومت نے ملک کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے تو اندرا گاندھی طرز کی ایمرجنسی اور نظام کی تبدیلی کے فارمولوں کی پھڑپھڑاہٹ سنی جا رہی ہی-