حکومت پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کو واپس لائے،زاہد اعوان

ٹیکساس میں ہونیوالے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، صدر پولیٹیکل ونگ سندھ تنظیم الاعوان

پیر 17 جنوری 2022 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) تنظیم الاعوان کے صدر پولیٹیکل ونگ زاہد اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی بیٹی عافیہ صدیقی کو واپس لائے، جب بھی عافیہ کی رہائی کا معاملہ ہوتا ہے کوئی رکاوٹ سامنے آجاتی ہے،عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،ٹیکساس میں ہونیوالے واقعہ کی مکمل تحقیقات کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے،۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اغوا سے آج دن تک عافیہ، اس کے خاندان اور بچوں پر جو کچھ بیتا وہ انتہائی اندوہ ناک ہے، 86برس قید کی سزا ملنے پر عافیہ صدیقی آج تک قید کی صعوبتیں اٹھا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر موڑ پر آزادی، جمہوریت اور انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیدار امریکہ کے مکر و فریب، ظلم و جبر، جنگی جرائم، حقوق انسانی کی پامالی اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ایک داستان رقم ہے۔