Live Updates

اپوزیشن کی منفی سیاست کا چراغ گل ہوچکا ہے ، ہجراقتدار نے اپوزیشن رہنمائوں کو بے چین کیا ہواہے :عثمان بزدار

انشاء اللہ یہ بے چینی 2023کے بعد مزید بڑھے گی،مسترد شدہ عناصر محض اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں

پیر 17 جنوری 2022 22:48

اپوزیشن کی منفی سیاست کا چراغ گل ہوچکا ہے ، ہجراقتدار نے اپوزیشن رہنمائوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست کا چراغ گل ہوچکا ہے اور ہجراقتدار نے اپوزیشن رہنمائوں کو بے چین کیا ہواہے - انشاء اللہ یہ بے چینی 2023کے بعد مزید بڑھے گی-مسترد شدہ عناصر محض اپنا سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید برائے تنقید کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بے لوث قیادت کا کوئی نعم البدل نہیں اور وزیراعظم عمران خان کی صورت میں پاکستان کو کھرا،سچا اور مخلص لیڈر ملا ہے۔ ساڑھے تین برس کے دوران تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی فلاح وبہبود کیلئے وہ کام کئے جو سابقہ حکومتیں برس ہا برس نہ کر سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات