وزیر اعلیٰ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ میں مبینہ غفلت سے مریض کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس،غفلت کے ذمہ دار طبی عملے کیخلاف کارروائی کا حکم

پیر 17 جنوری 2022 22:48

وزیر اعلیٰ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ میں مبینہ غفلت سے مریض ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ میں مبینہ غفلت سے مریض کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اور کمشنر ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور بروقت علاج معالجے میں غفلت پر متعلقہ طبی عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔ انہوںنے کہا کہ مریض کو بروقت علاج معالجہ فراہم کرنا ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔