وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاسینئر اداکار رشید ناز کے انتقال پراظہارتعزیت

پیر 17 جنوری 2022 22:48

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاسینئر اداکار رشید ناز کے انتقال پراظہارتعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سینئر اداکار رشید ناز کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ رشید نازمرحوم کے یاد گارڈرامے آج بھی پرستاروں کو یاد ہیںاوررشید ناز اداکاری میں منفرد مقام رکھتے تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ اورلواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔