27فروری کا مارچ : وفاقی وزیر علی زیدی نے سیاسی شخصیات سے رابطے تیز کردیئے
سندھ حکومت کے کالے بلدیاتی قانون کے خاتمے تک یہ تحریک جاری رہے گی،وفاقی وزیر
پیر 17 جنوری 2022 22:50
(جاری ہے)
اس کالے قانون کے خاتمے کے لئے ہر آپشن استعمال کریں گے۔
اب وقت آگیا ہے کہ سندھ کے عوام زرداری مافیا کے خلاف اپنے گھروں سے نکلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرداری مافیا نے سندھ کے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، اب ہم بھی سندھ کے حکمرانوں کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیں گے۔ ان کا بنایا ہوا بلدیات کا کالا قانون انہی کو لے ڈوبے گا۔ 27فروری کو سندھ کے عوام بڑی تعداد میں گھوٹکی سے کراچی مارچ میں شریک ہونگے۔ سندھ سے زرداری مافیا کے خاتمے تک سندھ کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ درین اثنا، پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی سے ان کے دفتر میں کراچی کی تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں تاجر رہنما زبیرموتی والا، جاوید بلوانی، فیصل معیز، ادریس گی گی، سلیم پاریکھ، عامر لاری، نثار احمد، عبد الرشید اور سجاد وزیر، پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی ریاض حیدر، ارسلان تاج اور سدرہ عمران موجود تھے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے تاجر برادری کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ علی زیدی نے کراچی کی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کو بھی سراہا۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ کراچی کی تاجر برادری ملک کی ریڑھ کی ہدی کی حیثیت رکھتی ہے۔ کراچی ملک کا معاشی حب تاجر برادری کی وجہ سے کہلاتا ہے۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کراچی کی تاجر برادری نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان بھی کراچی کی تاجر برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کو وزیر اعظم عمران خان کے سامنے رکھوں گا، ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.