ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت، ہفتہ وار جنرل پریڈ کاانعقاد

پیر 17 جنوری 2022 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پرپولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کاانعقاد کیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن ڈاکٹر رضا تنویرنے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی کے چبوترے پر سلامی لی۔ ڈی ایس پی گاردات ظفر اقبال ، لائن آفیسر محمد شاہد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن سکواڈ، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ ،لیڈیز پولیس، سی آئی اے، انویسٹی گیشن ونگ اور تھانہ جات کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ جنرل پریڈ میں شامل اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ جنرل پریڈ کا انعقاد ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر اسد اعجاز کی زیر نگرانی کیا گیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن ڈاکٹر رضا تنویرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و اہلکار خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ فرائض سر انجام دیں۔