آئی جی موٹرویز انعام غنی نے لاہور کنٹرول روم کا افتتاح کردیا

پیر 17 جنوری 2022 19:44

آئی جی موٹرویز انعام غنی نے لاہور کنٹرول روم کا افتتاح کردیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔

(جاری ہے)

17 جنوری 2022ء) آئی جی موٹرویز انعام غنی نے لاہور کنٹرول روم کا افتتاح کردیا. تفصیلات کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی موٹرویز انعام غنی نے سنٹرل ریجن کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کنٹرول روم کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم بھی موجود تھے.






ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل زون کے مطابق آئی جی موٹرویز انعام غنی نے کنٹرول روم کے قیام پر عملے کو شاباش دی اور کاوشوں کو سراہا، ڈی آئی جی محمد سلیم نے آئی جی موٹرویز انعام غنی کو کنٹرول روم بارے بریف کیا. ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل زون کے مطابق آئی جی موٹرویز انعام غنی کنٹرول روم سے روڈ مسائل کی براہ راست نگرانی کرسکیں گے.

اس موقع پر آئی جی موٹرویز انعام غنی نے کہا کہ کنٹرول روم کے قیام سے دھند، بارش اور موسم کی صورتحال بخوبی اور بروقت جانی جاسکے گی اور تمام افسران کی کارکردگی دیکھی بھی جاسکے گی. جبکہ ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول روم سے مسافروں کی بروقت رہنمائی میں مدد ملے گی. آئی جی موٹرویز نےمزید کہا کہ تمام ریجن میں جدید ٹیکنالوجی کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کنٹرول روم قائم کیے جارہے ہیں. ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل زون کا کہنا ہے کہ آئی جی موٹرویز انعام غنی کی زیر صدارت میٹنگ بھی کی گئی جس میں ڈی آئی جی موٹروے پولیس سنٹرل زون محمد سلیم، ڈی آئی جی محمد یوسف ملک اور دیگر افسران بھی شریک تھے.