بیلہ:اوشین ریزیڈنسی آل لسبیلہ کراچی اوپن فٹبال ٹورنامنٹ

کراچی کی حسن اولیا کلب نے منگھو پیر یونین کراچی کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی

پیر 17 جنوری 2022 23:24

بیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2022ء) اوشین ریزیڈنسی آل لسبیلہ کراچی اوپن فٹبال ٹورنامنٹ میں کراچی کی حسن اولیا کلب نے منگھو پیر یونین کراچی کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ۔ اس میچ کے مہمان خاص نیشنل پارٹی حب کے رہنما نوجوان شخصیت میر اسد غنی رند تھے۔ انکے ہمراہ نوجوان سیاسی و سماجی رہنماہان نیشنل پارٹی لسبیلہ نوید لاڈلہ رند ، غلام رسول بلوچ ، ضلعی اسپورٹس آفیسر خد ابخش بلوچ ، منظور بلوچ و دیگر مہمانان موجود تھے ۔

ان کا گرانڈ پہنچنے پر چیف آرگنائزر منظور بلوچ نے روایتی اجرک پہنا کر استقبال 7کیا۔دوران وقفہ ان کا تعادف دونوں ٹیموں سے کرایا گیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اسپورٹس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی بدولت نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں منفی سرگرمیاں خود بخود کم ہوجاتی ہیں۔

نوید لاڈلہ رند اور غلام رسول بلوچ نے اپنے خطاب میں اپنی پارٹی کی جانب سے اسپورٹس سرگرمیوں کے انعقاد میں بھرپور تعاون اور ہر محاز پر ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے اسپورٹس آفیسر خدابخش بلوچ اور چیف آرگنائزر منظور بلوچ، قربان شہزاد، ولی محمد ولیکا ،لالہ جاوید اور ینگ بلوچ کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ مہمان خاص میر اسد غنی رند نے کمیٹی کیلئے مبلغ دس ہزار روپے کا بھی اعلان کیا ۔ اس میچ کو ریفری عبدالواسع نے زائد عشاق اور عبدالحفیظ کی معاونت میں سپروایز کیا۔ جبکہ میچ کمشنر قربان علی شہزاد، فورتھ آفیشل باسط جونئیر، اور فزیو سہیل مجید تھے۔

متعلقہ عنوان :