ڈیوٹی پر ہیڈ کانسٹیبل دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہوئے ،وزیر داخلہ

اسلام آباد میں بھی دہشتگردی کے واقعات شروع ہوگئے ہیں، ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے ، پاکستان کی ساری فورسز پاکستان کی حفاظت کیلئے جان کا نظرانہ دینے کو تیار ہیں، شیخ رشید احمد

منگل 18 جنوری 2022 12:41

ڈیوٹی پر ہیڈ کانسٹیبل دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہوئے ،وزیر داخلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈیوٹی پر ہیڈ کانسٹیبل دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہوئے ،اسلام آباد میں بھی دہشتگردی کے واقعات شروع ہوگئے ہیں، ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے ، پاکستان کی ساری فورسز پاکستان کی حفاظت کیلئے جان کا نظرانہ دینے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پولیس کے شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز کراچی کمپنی کے پاس دہشتگردی کا واقعہ ہوا ،ہیڈ کانسٹیبل منور ڈیوٹی پر موجود تھے فائرنگ سے شہید ہوئے،یہ چوری یا ڈکیتی کا واقع نہیں ہے دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں یہ ایک قسم سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں،یہ اس سال کا پہلا واقع ہے ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پولیس نے اپنی جان دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی ساری فورسز پاکستان کی حفاظت کیلئے جان کا نظرانہ دینے کو تیار ہیں،دونوں ملزموں تک پہنچ گئے ہیں موٹر بائیکس سے ان کو ٹریس کر لیا ہے