پاکستان میں کرونا کیسز کے پانچ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، کیسز کی شرح نو فیصد کے قریب پہنچ گئی

مزید 10 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، امزید 1 ہزار 125 مریض شفایاب

منگل 18 جنوری 2022 12:41

پاکستان میں کرونا کیسز کے پانچ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، کیسز کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پاکستان میں کرونا کیسز کے پانچ سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، کیسز کی شرح نو فیصد کے قریب پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 34 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 10 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 125 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 45 فیصد پر آگئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 29 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کٴْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 33 ہزار 521 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 39 ہزار 881 زیرِ علاج مریضوں میں سے 827 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 64 ہزار 611 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 253 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کٴْل 2 کروڑ 42 لاکھ 39 ہزار 761 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 5 ہزار 930 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کٴْل اموات 7 ہزار 703 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 54 ہزار 372 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کٴْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 91 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 419 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کٴْل اموات 5 ہزار 963 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 11 ہزار 855 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کٴْل 969 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 770 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کٴْل 749 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 729 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 446 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 187 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔