50 میگا پکزل آٹو فوکس پورٹریٹ سیلفی سے آراستہ ویوو V23e اب 128GB ورژن میں فروخت کے لیے دستیاب

ویوو کا 50MP AF Portrait Selfie کیمرے سے آراستہ V23e کا 128GB ایڈیشن اب پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے

منگل 18 جنوری 2022 12:55

50 میگا پکزل آٹو فوکس پورٹریٹ سیلفی سے آراستہ ویوو V23e اب 128GB  ورژن میں ..
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) حال ہی میں متعارف کروائے گئے ویوو V23e کو اپنے بے مثال فیچرز اور خوبصورت ڈیزائن کی بدولت پاکستانی صارفین میں بے حد مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ اس پذیرائی کو پیش نظر رکھتے ہوئے ویوو  نے اب صارفین کے لیے V23eکا 128GB ویرینٹ بھی فروخت کے لیے دستیاب کر دیا ہے۔
ویوو V23e کو فیچرز کی وسیع رینج کے ساتھ ساتھ فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے جدت سے بھی آراستہ کیا گیا ہے۔

اس میں موجود اے آئی ایکسٹریم نائٹ فیچر والا  50MP AF Portrait Selfie  کیمرہ اور 64MP Night Camera اس ڈیوائس سے کھینچی گئی ہر تصویر کو یادگار بنادیتے ہیں۔ نیز اس میں شوٹنگ کے بہترین تجربے کے لیے پہلے سے بہتر ڈبل ایکسپوژر موڈ ، ڈوئیل ۔ ویو ویڈیو اور سٹیڈی فیس سیلفی ویڈیو جیسے اعلیٰ ترین فیچرز اور مودز بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)


ڈیزائن کے حوالے سے ویوو ہمیشہ سے سمارٹ فون مارکیٹ میں انقلاب آفریں تبدیلیاں  لے کر آیا ہے اور اس سمارٹ فون میں بھی استعمال کی گئی رنگ تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی  نے اس کی خوبصورتی کو سحرانگیز بنا دیا ہے۔

7.36mm  کا الٹرا سلم اے جی ڈیزائن اس سمارٹ فون کو وزن میں ہلکا اور استعمال میں انتہائی آرامدہ بنا دیتا ہے۔ ویوو V23e سنشائن کوسٹ اور مونلائٹ شئڈو جیسے دو دلکش رنگوں میں متعارف کروایا گیا ہے۔
یہ سمارٹ فون نہ صرف دیکھنے میں بہت دلکش ہے بلکہ 44W فلیش چارج ٹیکنالوجی اور Funtouch OS 12 جیسے اس دور کے تیز ترین آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ جدید اور پاورفل بھی ہے۔

مزیدبراں اس میں موجود ایکسٹنڈڈ ریم 2.0 اور نیا 128GB ریم ویرینٹ ویوو  V23e  کو ایک مکمل آل رائونڈر ڈیوائس بنادیتا ہے۔
ویوو  V23eقلیل مدت میں پاکستان کا معروف سمارٹ فون بن گیا ہے۔ اس سمارٹ فون کو متعارف کرواکر ویوو  نے اپنی مشہور زمانہ بہترین کیمروں سے آراستہ V سیریز کی روایت کو قائم رکھا ہے۔ رنگ تبدیل کرنے والی ٹیکنالوجی کے ساتھ انتہائی خوبصورتی سے ڈیزائن کیے گئے اس دلکش سمارٹ فون کے ذریعے ویوو  نے مقبولیت کے سفر میں ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔


قیمت اور دستیابی
ویوو  V23e کا 128GB ورژن  52,999روپے کی قیمت پر جبکہ 256GB ورژن  59,999روپے کی قیمت پر اس وقت پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ صارفین اپنی قریبی موبائل مارکیٹ سے اس فون کو فروخت  کر سکتے ہیں۔
ویوو V23e کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔

نیزتمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا V23e سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ  ون میں اپنی 4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔