اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے وفد کی سفیر پاکستان سے ملاقات

M.Irfan Shafiq محمد عرفان شفیق منگل 18 جنوری 2022 13:07

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے وفد کی سفیر پاکستان سے ملاقات
کویت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر جاوید اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفارت خانہ کویت میں سفیر محترم عزت مآب سید سجاد حیدر صاحب سے تفصیلی ملاقات کی۔
اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے وفد کی قیادت کمیٹی کے صدر جاوید اقبال نے کی، دیگر افراد میں نثار احمد خٹک - سیکرٹری جنرل، صدف علی صدف - ذمہ دار شعبہ تعلقات عامہ اور محمود احمد خان  - ذمہ دار شعبہ میڈیا شامل تھے۔


سفیر محترم سید سجاد حیدر کی معاونت فرخ سیال - کمیونٹی ویلفئیر اتاشی نے کی۔ ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر نے عزت مآب سفیر پاکستان کو کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

سفیر محترم نے اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کی سرگرمیوں کو سراہا اور اس کے دائرہ کار کو بڑھانے پر زور دیا اور فرمایا کہ پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔

کمیونٹی کے افراد کو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔
اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے وفد نے کمیونٹی کے مسائل کے حوالے سے بھی سفیر محترم سے تبادلہ خیال کیا اور سفیر محترم نے سفارت خانے کی کارکردگی کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔
 جاوید اقبال نے سفارت خانہ پاکستان اور بالخصوص سفیر پاکستان کی کویت میں کاوشوں کو سراہا جس سے وطن عزیز پاکستان کے وقار میں مزید اضافہ ہوا اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہوئے۔


کمیٹی کے صدر نے سفیر محترم کو خراج تحسین پیش کیا، جن کی کوششوں سے کافی تعداد میں ہنر مند افراد پاکستان سے کویت آئے۔ سفیر محترم نے یقین دلایا کہ ویزوں کے اجراء میں وقت کے ساتھ مزید بہتری آئے گی اور دیگر شعبہ جات میں بھی نئے افراد کے ویزوں کے حصول کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
سفیر پاکستان محترم نے کمیٹی کی دعوتی و تربیتی سرگرمیوں،  دورہ تفسیر، نوجوانوں میں مقابلہ حسن قرآت، سمر کیمپ اور یوتھ ونگ کی دیگر سرگرمیوں کو سراہا۔ اس موقع پر صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی نے کتاب "مقصد حیات" محترم سفیر اور فرخ سیال کو پیش کی۔ اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کے صدر نے عزت مآب جناب سید سجاد حیدر صاحب کو الوداعی عشائیے کی دعوت دی جو سفیر محترم نے قبول کر لی۔

متعلقہ عنوان :