ایوان بالا نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں توسیع کی منظوری دیدی

منگل 18 جنوری 2022 13:15

ایوان بالا نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور کی رپورٹ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) ایوان بالا نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، ریونیو اور اقتصادی امور کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں توسیع کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے تحریک پیش کی کہ پاکستان کے بیرونی اور اندرونی قرضے کی الگ الگ تفاصیل اور مذکورہ قرضوں میں سالانہ اضافے سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 60 ایام کار کی توسیع کی منظوری دی جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں توسیع کی منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :