خطہ پوٹھوہار میں زیتون کے کاشتکاروں کو 12لاکھ10ہزار پودے مفت تقسیم کیے گئےہیں ، ڈائریکٹر باری

منگل 18 جنوری 2022 13:33

خطہ پوٹھوہار میں زیتون کے کاشتکاروں کو  12لاکھ10ہزار پودے مفت تقسیم کیے ..
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) بارانی ایگریکلچرل تحقیقاتی ادارہ چکوال (باری )کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد رفیق نے کہاہے کہ ملکی خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام  وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں  کہاکہ خطہ پوٹھوہار میں زیتون کی کاشت کے فروغ کے منصوبے کے تحت کاشتکاروں میں 12لاکھ10ہزار پودے مفت تقسیم کیے گئے  ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بارانی زرعی تحقیقاتی ادارہ چکوال جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زیتون کا  تیل کشید کرنے کی سہولت بھی مہیا کر رہا ہے جس سے زیتون کے باغبان استفادہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ کاشتکاروں کو زیتون کی کاشت کے فروغ کے لیے دیگر سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :