جسٹس عمر عطاء بندیال کی بحیثیت چیف جسٹس تعیناتی سے عدلیہ کیلئے اہم دور کا آغاز ہوگیا ، فواد چوہدری

نئے چیف جسٹس عدلیہ میں کوالٹی ججز کی تعیناتی سے نظام انصاف بدل سکتے ہیں، وزیر اطلاعات کا بیان

منگل 18 جنوری 2022 14:34

جسٹس عمر عطاء بندیال کی بحیثیت چیف جسٹس تعیناتی سے عدلیہ کیلئے اہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کے ساتھ ہی عدلیہ کیلئے ایک انتہائی اہم دورکاآغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس سال سپریم کورٹ میں پانچ اور ہائی کورٹ میں کئی درجن ججز کی تعیناتی ہونا ہے۔ نئے چیف جسٹس پاکستان کی عدالتوں میں کوالٹی ججز کی تعیناتی سے نظام انصاف بدل سکتے ہیں۔