فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کیلئے نقصان دہ قرار

فائیو جی ٹیکنالوجی کوائیرپورٹ کے رن ویز سے 2میل دو ر تک محدودرکھاجائے،امریکی ایوی ایشن

منگل 18 جنوری 2022 15:16

فائیو جی ٹیکنالوجی فضائی آپریشن کیلئے نقصان دہ قرار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) امریکی فضائی کمپنیوں نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو فضائی آپریشن کے لیے نقصان دہ قراردیدیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی کمپنیوں کے سربراہان نے ایک خط میں مطالبہ کیا کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ہدایت کے مطابق فائیو جی ٹیکنالوجی کوائیرپورٹ کے رن ویز سے 2میل دو ر تک محدودرکھاجائے۔خط کے متن کے مطابق بصورت دیگر مسافر اور کارگو طیاروں کو آپریشنل مسائل کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔امریکی فضائی کمپنیوں نے خبردار کیا کہ فائیو جی فریکوئنسی پرواز کی اونچائی کی پیمائش اور حفاظت کرنے والے آلات کو متاثر کرسکتی ہے لہذا انھیں ائیر پورٹ سے دور رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :