نوکنڈی کے قریب ٹریفک حادثہ ،ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

منگل 18 جنوری 2022 15:59

نوکنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) )نوکنڈی کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو ماشکیل سے نوکنڈی آنے والی ڈبل ڈور گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں گا ڑی میں سوار سینور محمد ولد خدابخش آمری کلی جوہر کاریز جاں بحق جبکہ شکر اللہ ولد محمد غوث سکنہ نوکنڈی زخمی ہوگیا ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔