تحریک انصاف کے رہنما سید ذوالفقار بخاری 19جنوری کو تین روزہ دورہ پر عمان پہنچیں گے

منگل 18 جنوری 2022 17:04

تحریک انصاف کے رہنما سید ذوالفقار بخاری 19جنوری کو تین روزہ دورہ پر ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) تحریک انصاف کے رہنما سید ذوالفقار بخاری 19جنوری کو تین روزہ دورہ پر عمان پہنچیں گے ۔ منگل کو  اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے بتایا کہ وہ 19سے 22جنوری تک دورہ عمان میں دیگر کمیونٹی کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمان میں اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کیلئے پرجوش ہوں کیونکہ ان کی پاکستانی معیشت کیلئے خدمات قابل قدر ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ عمان کے شہر مسقط ، سوہر اور سلالہ میں مختلف کمیونٹی کے ممبران سے ملاقات کریں گے ۔