بلدیاتی کالا قانون آئین سے متصادم ہے، تمام اراکین اسمبلی کے اندر اور باہر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک ہیں، علی زیدی

منگل 18 جنوری 2022 17:10

بلدیاتی کالا قانون آئین سے متصادم ہے، تمام اراکین اسمبلی کے اندر اور ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) سندھ کے صدر و وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ بلدیاتی کالا قانون آئین سے متصادم ہے، تمام اراکین اسمبلی کے اندر اور باہر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک ہیں،  سندھ اسمبلی کو پیپلز پارٹی نے کالے قانون کی فیکٹری کی طرح استعمال کیا ہے ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی کے اپوزشن لیڈ رکے چیمبرمیں پی ٹی آئی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر کے آمد کے موقع پر پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان ، پی ٹی آئی کراچی کے صدر ورکن صوبائی اسمبلی بلال غفار و دیگر اراکین نے وفاقی وزیر علی زیدی کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اراکین اسمبلی نے بلدیاتی قانون اور 27 فروری کے مارچ سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ اسمبلی سے قیام پاکستان کی قرارداد منظور ہوئی ہے ،سندھ حکومت صوبے کو صدیوں پیچھے دھکیل چکی ہے، بلدیاتی بل سندھ کے ساتھ ناانصافی کی ایک زندہ مثال ہے،سندھ پر کرپٹ مافیا حکمران کی شکل میں قابض ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اراکین نے بلدیاتی بل کی بھرپور مخالفت کی ہے، بلدیاتی کالا قانون آئین سے متصادم ہے، تمام اراکین اسمبلی کے اندر اور باہر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے متحرک ہیں۔ اس موقع پر راجہ اظہر، سعید آفریدی، شاہ نواز جدون، عباس جعفری، شہزاد قریشی موجود، عمر عماری، سدرہ عمران، رابعہ اظفر، سیما ضیا، سنجے گنگوانی سمیت دیگربھی موجود تھے۔