ڈکیٹ کو ماڈلز کے انداز میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر لگانا مہنگا پڑ گیا، ملزم اپنے گروہ سمیت گرفتار

گرفتار ڈکیت کے فیس بک پر ہزاروں فالوورز تھے اور وہ ماڈلز کے انداز میں اپنی تصاویر بھی لگایا کرتا تھا، پولیس حکام

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 18 جنوری 2022 18:40

ڈکیٹ کو ماڈلز کے انداز میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر لگانا مہنگا پڑ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 18 جنوری 2022) کراچی میں ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ڈکیٹ کو ماڈلز کے انداز میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر لگانا مہنگا پڑ گیا، ملزم اپنے گروہ سمیت گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے ماڈلز کے انداز میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر لگانے والا ڈکیت کو 4 رکنی گروہ کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت فیضان خان کے فیس بک پر 1377 فالوورز تھے اور وہ ماڈلز کے انداز میں اپنی تصاویر بھی لگایا کرتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ فیضان 4 رکنی گروہ کے ہمراہ وارداتیں کیا کرتا تھا، فیضان اور اس کے گروہ پر 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیضان، نور حسن، سمیر اور حسین شامل ہیں۔پولیس نے کا کہنا ہے کہ بریگیڈ پولیس نے شہریوں کی مدد سے 4رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کیا تھا جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 32 موبائل فونز اور اسلحہ بھی ملا ہےپولیس کے مطابق ڈکیت سچل، بلال کالونی، خواجہ اجمیر نگری اور فیروزآباد سمیت کئی تھانوں کو مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں سوشل میڈیا کے ذریعے تاجر اور امیرا فراد کو لوٹنے والا گروہ کو پولیس نے پکڑا لیا تھا،جبکہ گروہ کی سر غنہ فرار ہوگئی تھی۔نمرہ نامی خاتون نے نے تین لڑکوں کے ساتھ گروپ بنایا ہواتھا۔گروپ کی سرغنہ سوشل میڈیا پر امیر افراد اور تاجروں کو تلاش کرتی اور دوستی کر کے مختلف طریقوں سے پیسوں کی ٹرانزکشن کراتی تھی ۔لڑکی کے ذریعے کاروباری افراد سے ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک کا موبائل فون منگوایا جاتا۔گروپ کے باقی ساتھی ملزم موبائل مارکیٹ جاکر فون بیچ دیتے تھے ملزمان 2 سال میں شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ چکے تھے۔