سندھ کے نئے انقلابی بلدیاتی نظام کے خلاف چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے والی سیاسی جماعتیں بذات خود کراچی کے عام سے مخلص نہیں: ملک شاہ محمد چنڑ

منگل 18 جنوری 2022 21:38

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا کہ سندھ کے نئے انقلابی بلدیاتی نظام کے خلاف چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے والی سیاسی جماعتیں بذات خود کراچی کے عام سے مخلص نہیں ہے جبکہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت رورل اور اربن سندھ کی یکساں ترقی اور عوام کی بلاتفریں پر خوشحالی یقین رکھتی ہے اور سندھ کا نیا بلدیاتی نظام اس سلسلے کی ا ہم کڑی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں دھرنا دینے اور ریلیاں نکالنے والی سیاسی جماعتوں کی بھتہ خوری اور لوٹ مار کی سیاست د فن ہو چکی ہے اس لیے وہ بلدیاتی نظام کی آڑ میں احتجاج کی راہ اپنا کر عوام کی توجہ ہوشربا مہنگائی،بے روزگاری،گیس،پیٹرولیم مصنوعات و بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے ہٹانا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ کھلاڑی وزیراعظم سندھ حکومت سے پنگا لینے کی بجائے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائیں اور قوم کی جان چھوڑیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سوا تین سالہ دور حکومت میں آئی ایم ایف نے ملکی فیصلہ سازی میں اس قدر پنجے گاڑھ لیے ہیں کہ اب تخت بنی گالا انکے دباوُ میں آ کر عوام دشمن فیصلوں کے ذریعے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو بھی کمزور کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت کے پانچویں وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی پاکستان کی ڈوبتی معیشت کا مزید بیڑا غرق کر دیا ہے جس پر یہ صادر آتا ہے کہ ''برباد گلستاں کرنے کو، صرف ایک ہی الّو کافی تھا،ہر شاخ پہ الّو بیٹھا ہے، انجام گلستاں کیا ہوگا'' انہوں کہاکہ نالائق حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہیاور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کی وجہ سے عام آدمی کے لیے گھر کا خرچ چلانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے جبکہ کھاد کی عدم دستیابی و بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے قوم کو گندم کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا اور کبھی آٹا، چینی مارکیٹ سے غائب ملے گی کیونکہ یہ مافیا کی حکومت ہے مافیا کے لیے کام کر رہی ہے اور مافیا کی بذات خود سرپرستی و پشت پناہی کر رہی ہے۔

ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی پرعزم قیادت عوام کو حقوق دلانے اور پوری قوم کی کٹھ پتلی حکومت سے جان چھڑانے کے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور جدوجہد کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی امیدوں کا مرکز و محور بن چکے ہیں اور انشائاللہ وزیراعظم پاکستان منتخب ہو کر وطن عزیر کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی نئی راہوں پر کریں گے۔