گورنر خیبر پختونخوا کا نیب پشاور آفس کا دورہ

نیب کا بدعنوانی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور عزم قابل تعریف ہے، شاہ فرمان

منگل 18 جنوری 2022 22:21

گورنر خیبر پختونخوا کا نیب پشاور آفس کا دورہ
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے کہاہے کہ نیب کا بدعنوانی کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور عزم قابل تعریف ہے اورموجودہ حالات میں نیب کی کرپشن کیخلاف مجموعی کردارو کارکردگی قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز قومی احتساب بیورو پشاور آفس کے دورے کے موقع پر کیا۔ گورنر شاہ فرمان نے ڈی جی نیب اور نیب پشاور کے ملازمین کے ساتھ کرپشن کیخلاف آگاہی واک میں شرکت بھی کی۔

اس موقع پرگورنر کو ڈی جی نیب بریگیڈیئر ناصر فاروق اعوان کیجانب سے نیب پشاور کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ نیب پشاور نے مختلف مقدمات میں 15 ارب روپے ریکورز کئے۔1940 انکوائریز مکمل جبکہ 371 ریفرنسز بھی مکمل کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر شاہ فرمان کاکہناتھاکہ اسلامی معاشرہ ہونیکے باوجود کرپشن کا ہونا لمحہ فکریہ ہے، ہمارے مذہب و معاشرہ میں کرپشن کی بالکل گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام میں کرپشن کیخلاف آگاہی پیدا کرنے اور لوگوں کا مائینڈ سیٹ تبدیل کرنا انتہائی ضروری ہے۔گورنر شاہ فرمان نے اس موقع پر نیب پشاور کیجانب سے مختلف انکوائریز میں ضبط شدہ پراپرٹیز کے 1 ارب 11 کروڑ مالیت کے چیک بھی متعلقہ اداروں کے حوالے کئے جبکہ نیب پشارو میں بہترین کارکردگی دکھانے والے آفیسرز اور آفیشلز میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔#

متعلقہ عنوان :