داتا دربار کے احاطہ سے تین ماہ کی بچی کا اغواء

منگل 18 جنوری 2022 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) داتا دربار کے احاطہ سے نامعلوم خاتون نے 3 ماہ کی بچی کو اغواء کرلیا اور بچی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ تھانہ داتا دربار پولیس نے مغویاں بچی کی والدہ کی رپورٹ پر نامعلوم نقاب پوش خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شادی پورہ بند روڈ کی رہائشی ایک خاتون اپنے 9 سالہ بیٹے احشتام کے ساتھ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر سلام کرنے کے لئے آئی۔

خاتون نے اپنی تین ماہ کی بیٹی کو اپنے بیٹے احتشام کو پکڑا دیا اور خود سلام کرنے چلی گئی خاتون واپس آئی تو احتشام کے ہاتھوں میں 3 ماہ کی اس کی بہن موجود نہ تھی۔ جس پر احتشام نے بتایا کہ ایک نقاب پوش خاتون نے بچی کو پیار کرنے کے حوالے سے اسے اٹھایا اور غائب ہوگئی۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔