ٹورزم کمپنی کے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت

ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے آئندہ سماعت پر شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

منگل 18 جنوری 2022 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) ایڈیشنل سیشن جج حافظ حسنین اظہر شاہ نے شہباز گل کے خلاف ٹورزم کمپنی کے ہتک عزت کے دعوے پر آئندہ سماعت پر شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے جواب مانگ لیا،عدالت نے شہباز گل کے وکلاء سے بریت کی درخواست پر مزید دلائل طلب کر لیے،عدالت نے ترکی قونصلیٹ کو مدعی کو ٹرانسلیٹر مہیا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے پلیٹ فارم ٹورازم کمپنی کی طرف سے منیجر طاہر مبین کی جگہ ایم ڈی یمن کو مدعی استغاثہ بنائے جانے کی درخواست منظور کر رکھی ہے، نجی کمپنی نے ایم ڈی یمن کو مدعی استغاثہ بنایا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے،پلیٹ فارم ٹورازم کمپنی کی جانب سے ایڈووکیٹ حسیب جاوید پیش ہوئے جبکہ شہباز گل کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا مشتاق احمد پیش ہوئی