فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ بمبور رائفلز کی جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

منگل 18 جنوری 2022 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ بمبور رائفلز کی جانب سے ایف سی پیرکوہ اسٹیڈیم میں ایک شاندار ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا فٹبال ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ ڈیرہ بگٹی کی دس بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ فرنٹیئر کور اسٹیڈیم پیرکوہ میں کھیلا گیا جسے دیکھنے کیلئے سینکڑوں شائقین فٹبال نے دور دراز علاقوں سے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل سلمان امین نے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم، ٹورنامنٹ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پلیئرز،گول کیپرز اور منتظمین میں ٹرافیز اور انعامات تقسیم کئے۔ شائقین فٹبال اور کھلاڑیوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ بمبور رائفلز کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کو خوش آئند قراردیتے ہوئے ٹورنامنٹ منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :