مستونگ،قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

منگل 18 جنوری 2022 23:45

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق دو زخمی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر لکپاس کے قریب نوشکی موڑ پرخضدار سے کوئٹہ جانے والی کار گاڑی تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی۔

(جاری ہے)

حادثے میں سابق زکوا آفیسر خضدار عبدالحمید کرد اور شیراز خان ساکن خضدار زخمی ہوئے ۔جبکہ یونس زنگیجو جاں بحق ہوگیا۔حادثے کے بعد جنہیں فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیاگیا