پاکستان خطہ میں امن و استحکام کیلئے تاریخی کردار ادا کر رہا ہے،سردار عتیق احمد خان

افغانستان میں انسانی ظلم کو روکنے کیلئے دنیا کو پاکستان کا سا تھ دینا چاہیے ،ایسا نہ کرنے کی صورت میں خطہ کسی نئی مصیبت کا شکار ہو سکتا ہے، سابق وزیراعظم آزادکشمیر

منگل 18 جنوری 2022 23:51

اسلام آباد /مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) آل جموںو کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس خطہ میں امن و استحکام کیلئے تاریخی کردار ادا کر رہا ہے،افغانستان میں انسانی ظلم کو روکنے کیلئے دنیا کو پاکستان کا سا تھ دینا چاہیے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں خطہ کسی نئی مصیبت کا شکار ہو سکتا ہے،گزشتہ روز اسلام آباد میں افغانستان میں درپیش مسائل کے حوالے سے کل جماعتی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان عوام نے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے اور جنگ سے افغانستان کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک پاکستان ہے اس لئے افغانستان میں امن پاکستان کیلئے ناگزیر ہے دنیا کو افغانستان کو انسانی زاویے سے دیکھنا چاپیے،انہوںنے کہا ہندوستان افغانستان میں بیٹھ کر دہشت گردی کی سر پرستی کا جو کھیل رہا تھا طالبان نے بر سر اقتدار آکر اسے ختم کیا ہے اب ہندوستان چور دروازے تلاش کر رہا ہے دینا کو ہندوستان کی سازشوں پر نظر رکھنا ہو گی،انہو ں نے کہا کے طالبان کو دنیا کے ساتھ قدم ملاکر چلنے کیلئے اپنی پالیسیوں میں حقیقت بندی اور استحکام پیدا کرنا ہو گی،کیونکہ ان کے خلاف سازشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے،انہوںنے کہا کہ افغان عوام میں امن کے نادر موقع کو ضائع نہ کریں اور اتحاد و یک جہتی سے اپنے فیصلے کریں تا کہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

(جاری ہے)

سیمینار میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،سابق وزیر حکومت اعجاز الحق ،چیئر مین دفاع پاکستان کونسل حامد الحق حقانی،سینیٹر طلحہ محمود، مولانہ طاہر اشرفی، مولانا فضل الرحمن خلیل،حامد میر،لیاقت بلوچ، سلیم صحافی،ڈاکٹر ایاز احمد، عبداللہ گل و دیگر جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔