Live Updates

مریم صفدر ہارے ہوئے قافلے کا حصہ ہیں، آر اور پار کرنے والے اب خوار ہو رہے ہیں ،فرخ حبیب

نواز شریف کو ملک واپس آ کر اپنی کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا، وزیر مملکت کا مریم نواز کو جواب

بدھ 19 جنوری 2022 00:10

مریم صفدر ہارے ہوئے قافلے کا حصہ ہیں، آر اور پار کرنے والے اب خوار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مریم صفدر ہارے ہوئے قافلے کا حصہ ہیں، یہ 7 بار لانگ مارچ کر چکے ،آراور پار کرنے والے اب خوار ہو رہے ہیں، نواز شریف کو ملک واپس آ کر اپنی کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا۔ مریم صفدر کی میڈیا سے گفتگو پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ آر اور پار کرنے والے اب خوار ہو رہے ہیں، نواز شریف پر کرپشن ثابت ہوئی ہے ، وہ سرٹیفائیڈ چور اور ڈاکو ہیں ، انہوں نے ملک کو لوٹا اورسپریم کورٹ نیانہیں نااہل قرار دیا ۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ نواز شریف کوئی علاج نہیں کرا رہے، وہ بس بھگوڑے بن کر ملک سے باہر چھپے ہیں،نواز شریف ملک واپس آئیں انہیں ٹکٹ بھی دیں گے تاہم ان کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ملک واپس آ کر اپنی کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کا حساب دینا ہو گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے اندر تو خود لڑائی چل رہی ہے، یہ خود ایک دوسرے کو گرانے میں لگے ہیں۔

شہباز شریف مریم صفدر کو گرانا چاہتے ہیں اور مریم صفدر شہباز شریف کو گرانا چاہتی ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کے مزید 4 لوگ سامنے آ گئے ہیں، انہیں کسی صورت بھی راہ فرار نہیں ملے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ صرف وزیراعظم عمران خان ان کے راستے کی رکاوٹ ہیں کیونکہ ماضی میں انہیں این آر او مل جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں، اب انہیں کوئی چھوٹ نہیں ملے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ ان کے مطابق تو پچھلے دسمبر میں پی ٹی آئی کی حکومت جانے والی تھی، ہم نے الحمدللہ ساڑھے 3 سال مکمل کر لئے ہیں، ہم عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے ہیں، اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات