حکومت ‘اپوزیشن سیاست سے بالا ہوکر عوامی مسائل حل کریں‘مرزا عالم بیگ

بدھ 19 جنوری 2022 00:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) معروف سماجی ر ہنماء مرزا عالم بیگ نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،عوام پر ایک بار پھر سے پیٹرول بم گرادیا گیا ہے ، جس سے پہلے ہی سے مہنگائی میں پیسے غر یب عوام کا گز بسر کر نا مزید مشکل ہو گیا ہے ،تنخواہ سال میں ایک بار جب کہ مہنگائی مہینے میں2 بار بڑھ جاتی ہے۔

گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردہ بیان میںمرزا عالم بیگ نے کہا کہ آج تک کسی نے نہیں بتایاکہ معاشی مسائل کاحل کیسے نکلے گا،انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے ہی آئے گا، ہر لیڈر حکومت میں آنے سے پہلے مہنگائی کا شور مچاتا ہے لیکن معاشی مسائل کا حل نہیں بتاتا، مہنگائی سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہے کیونکہ کاروباری طبقہ 2 روپے کی چیز 4 میں بیچ کر خسارہ پورا کر لیتا ہے، تنخواہ دارطبقہ ہرماہ دوبار بڑھنے والی ہوش ربا مہنگائی کا مقابلہ کیسے کرسکتا ہے،حکومت اور اپوزیشن سیاست سے بالا ہوکر عوام کے مسائل حل کریں، حکومت نے 360ارب کا منی بجٹ پیش کر کے عوام کا جینا مشکل بناد یا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیٹرول مہینے کا دو بار مہنگا کردیا جاتا ہے ، سی این جی بھی نا پید ہے ، گیس بحران نے بھی طول پکڑا ہوا ہے ، غر یب عوام کیا کرے ، کہاں جائے مہنگائی وغربت کے خاتمے کے لیے حکومت کو میڈان پاکستان پالیسیاں مرتب کرنا ہوںگی۔انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کو مجبوری بنانے کے بجائے نئے ذرائع تلاش کریں،ملک کو معاشی طور پرمستحکم بنانے کے لیے ضروری ہے عوامی امنگوں کے تحت پالیسیاں بنائی جائے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کر رہی ہے، غربت کو ختم کرنے کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں،پیٹرول ، گیس،گھی ،تیل ،آٹا، چینی، گوشت و دیگر ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے ،حکمرانوں کے پاس معاشی عامل نہیں ہے جو مہنگائی کے جن کو قابو کرسکے،مہنگائی وغربت کے خاتمے کے لیے حکومت کو میڈان پاکستان پالیسیاں مرتب کرنا ہوںگی۔

مرزا عالم بیگ نے کہا کہ وفاق نے عوامی مسائل بالخصوصی مہنگائی، بیروزگاری، گیس کے بحران، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے، ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے سمیت دیگر عوامی اشیوز کو پش پشت ڈال دیا ہے ۔ساڑھے تین ارب کا عوام پر منی بجٹ میں بوجھ ڈال کر حکومتی ارکان جشن منا رہے ہیں اور اپنے آپ کو عوام کانمائندہ قرار دیتے ہیں ۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر عوام سے اربوں ر وپے لوٹے جا ر ہے ہیں۔