Vکراچی،مختلف ٹریفک حادثات میں 3افراد جاںبحق

منگل 18 جنوری 2022 23:00

Dکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) شہر کے مختلف علاقوںمیں ٹریفک حادثات کے دوران 3افراد جاںبحق ہو گئے،تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ 50سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش سرد خانے رکھوادی ہے،کلفٹن کے علاقے کلفٹن تین تلوارکے قریب ٹریفک حادثہ30سالہ شخص جاں بحق ہو گیا،جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال میں متوفی کے پا س سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہو سکے ،پولیس نے لاش سرد خانے رکھوادی ہی