دھندمیں کمی ،موٹروے مین ٹول پلازہ اسلام آباد سے کوٹ مومن تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

بدھ 19 جنوری 2022 11:41

دھندمیں کمی ،موٹروے مین  ٹول پلازہ اسلام آباد سے کوٹ مومن تک  ہر قسم ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2022ء) دھندمیں کمی کےبعد موٹروے کومین  ٹول پلازہ اسلام آباد سے کوٹ مومن تک  ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز، گاڑیوں میں فوگ لائٹس  کا استعمال اور ان کا درمیانی فاصلہ  عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کےلیےہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے۔