Live Updates

بلد یا تی انتخابا ت میں پی ٹی آئی پنجاب کی بڑی جماعت ثا بت ہو گی‘ڈاکٹر شاہد صد یق

پنجاب سے پی پی اور (ن) لیگ کا صفایا ہو چکا ہے بلد یا تی انتخابات میں انہیں امیدوار نہیں ملیںگے

بدھ 19 جنوری 2022 12:34

بلد یا تی انتخابا ت میں پی ٹی آئی پنجاب کی بڑی جماعت ثا بت ہو گی‘ڈاکٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ بلد یا تی انتخابا ت میں پی ٹی آئی پنجاب کی بڑی جماعت ثا بت ہو گی،عوام اب جان چکی ہے اپوز یشن جماعتیں اپنی کر پشن بچانے اور این آر او کے حصو ل کیلئے سر گرم ہیں،پنجاب سے پی پی اور (ن) لیگ کا صفایا ہو چکا ہے بلد یا تی انتخابات میں انہیں امیدوار نہیں ملیںگے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ اداروں کو فعال و بہترعوامی خدمات کا آئینہ دار بنانے، شفافیت کو فروغ دینے اور قومی وقار و اتحاد سمیت بنیادی ترقی کیلئے احسن اقدامات اٹھانا موجودہ حکومت کی منشور اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کا نتیجہ ہے۔ ترقیاتی منصوبوں بارے عوامی رائے اور ان کو زیادہ سے زیادہ کار آمد بنانے کیلئے مشاورت و عوامی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔انہو ں نے کہا کہ (ن) لیگ والے زیادہ اوچھل کو د کی بجائے اپنے کیسو ں پر تو جہ دیں اور بھگوڑے نواز شریف کو پاکستا ن بلا کر عدالت میں پیش کریں کوئی بھی مسترد جماعت کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے لاہور تحریک انصا ف کا قلعہ بن چکا ہے ان شا ء اللہ بلد یاتی انتخابا ت میں پی ٹی آئی واضح بر تری سے کامیا بی حا صل کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات