شدید دھند کے باعث دوسرے شہروں سے آنے اور جانے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کاشکار

بدھ 19 جنوری 2022 12:34

شدید دھند کے باعث دوسرے شہروں سے آنے اور جانے والی متعدد ٹرینیں تاخیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) لاہور ریلوے اسٹیشن پر شدید دھند اور موسم کی خرابی کے باعث دوسرے شہروں سے آنے اور جانے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کاشکار ہوئیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جعفر ایکسپریس8 گھنٹے ، کراچی ایکسپریس4 گھنٹے ،عوام ایکسپریس 4گھنٹے ، پاک بزنس ایکسپریس 3گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ، تیز گام2 گھنٹے ،گرین لائن ایکسپریس2 گھنٹے ، شاہ حسین ایکسپریس2گھنٹے ، خیبرمیل ایکسپریس 2گھنٹے ، رحمان بابا ایکسپریس ساڑھے 4 گھنٹے ، پاکستان ایکسپریس 4گھنٹے ، ملت ایکسپریس 2 گھنٹے اور سرسید ایکسپریس2گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرانا پڑا ۔