پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا ایم بی بی ایس میں کامیابی حاصل کرکے ڈاکٹر بن گیا

محنت اور لگن سے ہر منزل حاصل کی جاسکتی ہے اور میں نے ڈاکٹر بننے کے لیے بہت محنت کی ہے،ڈاکٹرسارہ گل

بدھ 19 جنوری 2022 13:30

پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا ایم بی بی ایس میں کامیابی حاصل کرکے ڈاکٹر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا ایم بی بی ایس میں کامیابی حاصل کرکے ڈاکٹر بن گئی۔کراچی سے تعلق رکھنے والی سارہ گل نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے امتحان پاس کیا۔ خواجہ سرا سارہ گل نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ایم بی بی ایس کا فائنل پروفیشنل امتحان پاس کیا ہے۔سارہ گل نے اپنی تعلیم جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے حاصل کی، جے ایم ڈی سی جامعہ کراچی سے الحاق شدہ ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سرا سارہ گل نے کہاکہ محنت اور لگن سے ہر منزل حاصل کی جاسکتی ہے اور میں نے ڈاکٹر بننے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ڈاکٹرسارہ گل نے بتایاکہ خواجہ سرا کمیونٹی سے کہنا چاہتی ہوں کہ ہمت نہ ہاریں، اگرمیں ڈاکٹر بن سکتی ہوں تو کوئی بھی محنت کر کے آگے بڑھ سکتا ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے دبائومیں آکر اپنے بچوں کو گھروں سے مت نکالیں، یہ ابھی شروعات ہے آگے جا کران شاء اللہ بہتری آئے گی۔