وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا، خود کو قرنطینہ کرلیا

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین نے تمام مصروفیات ملتوی کردیں ، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس بھی ملتوی

بدھ 19 جنوری 2022 14:16

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا، خود کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا،خود کو قرنطینہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیر خزانہ شوکت ترین نے تمام مصروفیات ملتوی کردیں ہیں اور خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بدھ کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ،وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی نے 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرنا تھا، وزیر خزانہ طبیعت بحالی پر آن لائن اجلاسوں میں شرکت کریں گے ۔ یاد رہے کہ وزیر خزانہ گزشتہ سال بھی کورونا کے باعث بیمار ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :