نئے ہیڈ کوچ تعینات ہونے والے ڈچ کوچسیگفرائیڈ ایکمین نے قومی ہاکی کیمپ جوائن کرلیا

چار کھلاڑی با امر مجبوری ہنوز کیمپ جوائن نہیں کرسکے ، جلد کیمپ کا حصہ ہونگے، کیمپ مینجر اولمپین خواجہ جنید کی گفتگو

بدھ 19 جنوری 2022 15:10

نئے ہیڈ کوچ تعینات ہونے والے ڈچ کوچسیگفرائیڈ ایکمین نے قومی ہاکی کیمپ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) ایشیا کپ کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام 45رکنی قومی ہاکی تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میںبدھ کو جاری رہا پاکستان ہاکی فیڈریشن میں نئے ہیڈ کوچ تعینات ہونے والے ڈچ کوچسیگفرائیڈ ایکمین نے قومی ہاکی کیمپ جوائن کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کیمپ 17 جنوری سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔

ایشیاء کپ کی تیاری کے سلسلہ میں لگایا جانے یہ تربیتی کیمپ 14 فروری تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں روزانہ کی بنیاد پر صبح اور شام دو سیشن میںٹریننگ کرائی جارہی ہے۔ پی ایچ ایف کی جانب سے نوتعینات ہیڈ کوچ، ڈچ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور کھلاڑیوں کی تربیت کا آغاز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سیگفرائیڈ ایکمین نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر کھلاڑیوں کی دفاعی سکلز کو بہتر بنانے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی کیمپ کے گول کیپرز اولمپین احمد عالم کی زیرنگرانی تربیت حاصل کررہے ہیں جبکہ سابق قومی ہاکی گول کیپرز اولمپین عمران شاہ اور عمران بٹ گول کیپرز ٹریننگ میں معاونت کررہے ہیں۔ کیمپ میں تاحال جن چار کھلاڑیوں نے رپورٹ نہیں کی ان میں علی شان، غضنفر علی، عبیداللہ بھٹو اور شاہ زیب شامل ہیں۔ کیمپ مینجر اولمپین خواجہ جنید نے اس بارے میں مزید بتایا کہ کھلاڑیوں نے تاحال باامر مجبوری کیمپ میں شرکت نہیں کی تاہم انہوں نے اس بارے میں مطلع کردیا ہے۔ مذکورہ کھلاڑی جلد کیمپ کو جوائن کرلیں گے۔ قومی ہاکی تربیتی کیمپ 14 فروری تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :