جرمن کلب بائرن میونخ کے پولش اسٹرائیکر روبرٹ لیوانڈوسکی نے فیفا کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ جیت لیا

بدھ 19 جنوری 2022 15:19

جرمن کلب بائرن میونخ کے پولش اسٹرائیکر روبرٹ لیوانڈوسکی نے فیفا کے ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) جرمن کلب بائرن میونخ کے پولش اسٹرائیکر روبرٹ لیوانڈوسکی نے فیفا کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

(جاری ہے)

ویمنز ٹرافی الیسکیا پوٹیلاس کے حصے میں آگئی، جو بارسلونا ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان بھی ہیں،33 سالہ روبرٹ نے دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کیا، انھوں نے گزشتہ جرمن لیگ سیزن میں زیادہ گول کا ریکارڈ قائم کیا ہے، اس بار دوڑ م یں لیونل میسی اور محمد صلاح ان سے پیچھے رہ گئے۔

ویمنز ایوارڈ میں پوٹیلاس کو ٹیم ساتھی پلیئر جینیفر ہیرموسو اور چیلسی کی نمائندگی کرنے والی آسٹریلوی پلیئر سام کیر کا چیلنج درپیش تھا۔اس موقع پر زیادہ انٹرنیشنل گول کا ایرانی پلیئر علی داعی کا ریکارڈ توڑنے والے کرسٹیانو رونالڈو کو بھی خصوصی ایوارڈ دیا گیا،علی داعی نے 109 گول بنائے تھے جبکہ رونالڈو اب تک 184 میچز میں پرتگال کے لیے 115 گول داغ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :