وقار یونس محمد حسنین کے حق میں بول پڑے

اپنی کوچنگ کے 2 سال میں محمد حسنین کے ایکشن کا کوئی مسئلہ نہیں دیکھا، وقار یونس

بدھ 19 جنوری 2022 15:19

وقار یونس محمد حسنین کے حق میں بول پڑے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) سابق باؤلنگ کوچ وقار یونس محمد حسنین کے حق میں بول پڑے۔اپنے بیان میں سابق باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ اپنی کوچنگ کے 2 سال میں محمد حسنین کے ایکشن کا کوئی مسئلہ نہیں دیکھا اور میرے خیال میں ہمیں اس کوچ کو کہنا چاہیے کہ محمد حسنین کا ایکشن ٹھیک کرنے میں مدد کرے جنہوں نے اعتراض اٹھایا ہے۔

نوجوان پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد حسنین کے مشکوک بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہو گیا، جس کی رپورٹ دو ہفتے بعد جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سکسرز کے 15جنوری کو ہونے والے میچ میں امپائرز نے فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا ایکشن رپورٹ کیا تھا۔محمد حسنین کے باؤلنگ ایکشن کا لاہور میں آئی سی سی کی بائیو مکینکس لیبارٹری میں معائنہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ 14 روز بعد جاری کی جائے گی۔

کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں 155 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گیند کرنے والے 21 سالہ محمد حسنین نے رواں برس بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کیا تھا۔محمد حسنین نے سڈنی تھنڈرز کی جانب سے 5 میچز کھیلے اور 7 وکٹیں حاصل کیں، وہ بگ بیش لیگ کی تاریخ میں 3 وکٹ میڈن ڈیبیو اوور کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :