خیبر پختونخوا حکومت تمام اضلاع پر یکساں توجہ دے رہی ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

شندور چترال کو ایکسپریس وے سے منسلک کیا جا رہا ہے، معاون خصوصی کی وفد سے گفتگو

بدھ 19 جنوری 2022 15:21

خیبر پختونخوا حکومت تمام اضلاع پر یکساں توجہ دے رہی ہے، بیرسٹر محمد ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) خیبر پختونخواکے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام اضلاع پر یکساں توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو خیبر پختونخواکے معاون خصوصی اطلاعات سے پی ٹی آئی اپر چترال کے وفد نے ملاقات کی جن میں سنیئر رہنما امین الحسن، محمد قاسم اور سابقہ یوتھ ونگ صدر محمد ہارون شامل تھے۔ملاقات میں چترال کے بلدیاتی الیکشنز کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفد سے بات چیت کرتے ہوے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ شندور چترال کو ایکسپریس وے سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام اضلاع پر یکساں توجہ دے رہی ہے۔