سندھ ہائیکورٹ ، ضلع کیماڑی بنانے کے خلاف درخواست ،درخواستگزارعامر لیاقت اور وکیل کی عدم پیشی پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

بدھ 19 جنوری 2022 15:37

سندھ ہائیکورٹ ، ضلع کیماڑی بنانے کے خلاف درخواست ،درخواستگزارعامر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) سندھ ہائیکورٹ نے ضلع کیماڑی بنانے کے خلاف درخواست پر درخواستگزار رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور وکیل کی عدم پیشی پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں ضلع کیماڑی بنانے کے خلاف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار رکن عامر لیاقت اور ان کے وکیل کی پیش نہیں ہوئے۔ عامر لیاقت اور ان کے وکیل مسلسل سماعت کے لئے پیش نہیں ہورہے۔ عدالت کے پیشکار نے عامر لیاقت اور ان کے وکیل کو پیشی کے لئے آوازیں لگائیں۔ عامر لیاقت نہ ہی ان کے وکیل سلمان مجاہد پیش ہوئے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔