صوبائی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بدتر ہو رہی ہے‘حسن مرتضی

بدھ 19 جنوری 2022 15:49

صوبائی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بدتر ہو رہی ہے‘حسن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ صوبائی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال دن بدن بدتر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ کاہنہ کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کا اندھا قتل لمحہ فکریہ ہے۔سروے کرانیوالے صوبے میں امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔گھگھو گھوڑا حکومت کی لگامیں کسی اور کے ہاتھ میں ہیں۔عقل کے اندھوں کا گروہ ملک و قوم پر مسلط ہے۔صبح سے شام تک جھوٹ کی گردان کرنیوالے شرمندگی کے سونامی میں ڈوب مریں ۔