Live Updates

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 2022 خان ٹائیگرز پینل مسلسل دوسری بار منتخب

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 19 جنوری 2022 15:51

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 2022 خان  ٹائیگرز پینل مسلسل دوسری بار  منتخب
ملائشیا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2022ء،نمائندہ خصوصی،محمد وقارخان) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن 2022 خان ٹائیگرز پینل نے تحریک انصاف ملائشیا ونگ الیکشنز میں بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرلی کامیاب ہونے والے عہدیداران میں صدر ملک تنویر
نائب صدر سید منیر حسین شاہ
جنرل سیکرٹری واجد خان
ایڈیشنل سیکریٹری شاہد یوسف خان
 سیکرٹری انفارمیشن توکےمنیر
وومن سیکرٹری ندا منیر  شاہ

انچارج میڈیا سیل  فاروق ملک شامل ہیں کامیابی کے بعد صدر تنویر  ملک اور سینئر نائب صدرسید منیر حسین شاہ  نے کہا یہ کامیابی ہماری پوری ٹیم کی کامیابی ہے اور جس طرح اس سے پہلے ہماری ٹیم نے پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور کوڈ 19 کے دوران اپنے پاکستانی بھائیوں کی ہر طرح سے امداد کی ہے انشاءاللہ ہم آنے والے دنوں میں مزید بہتری کے لیے کام کریں گے ۔

(جاری ہے)


خان ٹائیگرز کی مسلسل دوسری بار کامیابی پر ملائشیا میں مقیم  پاکستانی کاروباری کمیونٹی کے مختلف افراد کی طرف سے منتخب پینل کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے .
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات