Live Updates

زرداری قدموں میں بیٹھ گئے ہیں اور عمران خان لیٹ گئے ہیں

ن لیگ سے بھی بہت سارے لوگ رابطے بھی کر رہے ہیں، تحریک انصاف میں پہلے تبدیلی تھی اب کنفیوژن ہے۔سینئر تجزیہ کاروں کی رائے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 19 جنوری 2022 16:30

زرداری قدموں میں بیٹھ گئے ہیں اور عمران خان لیٹ گئے ہیں
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 19 جنوری 2022ء ) سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں پہلے تبدیلی تھی اب کنفیوژن ہے۔جیوز نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ میں سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن سے بہت سارے لوگ رابطے بھی کر رہے ہیں، زرداری قدموں میں بیٹھ گئے ہیں اور عمران خان لیٹ گئے ہیں۔تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ پی ٹی آئی میں پہلے تبدیلی تھی اور اب کنفیوژن ہے،تعلیمی ادارے کا مطلب بنیادی طور پر تعلیم ہے ، پاکستان میں جو اصل ایجوکیشن کا حال ہےوہ اتنا شرمناک ہے ، کوالٹی ایجوکیشن پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے جو ہاتھ سے نکل چکا ہے۔

یہاں سب ہی لوگ خرافات اور فروات میں نمبر ٹانگنے کے لیے گھٹیا ، سستی شہرت کے لیے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کو دریس کوڈ کی پڑی ہے انہیں اپنی ترجیحات کا معلوم ہی نہیں ہے۔ساڑھے تین سال بعد میں نے وزیراعظم کے منہ سے آبادی کا مسئلہ سنا ہے۔دوسری جانب سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ نظام کے حوالے سے بات ایک بڑی سیاسی بیٹھک میں ہوئی ، جہاں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لوگ بیٹھے تھے یہ ایک ذاتی سی محفل تھی ۔

92 کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی محفل میں جب بات شروع ہوئی کہ تحریکیں چلیں گی اور آنے والے حالات بہت برے ہوں گے تو اس وقت ایک حکومتی ذمہ دار نے کہا عمران خان بھی بہت ضدی آدمی ہیں اور ادارے بھی سمجھتے ہیں یہ ٹھیک چل رہے ہیں تو ہوسکتا ہے پھر ایسا صدارتی نظام آجائے جس سے پھر آپ سب ہی گھر چلے جائیں ، ہمیں گھر بھیجتے بھیجتے یہ نہ ہو سارے گھر چلے جائیں اور ایک صدارتی نظام آجائے اور وہ صدارتی نظام وزیراعظم عمران خان کی فیور کا ہو اور سب کچھ ان کے ہاتھ میں چلا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات