جیکب آباد میں یوریا کھاد کی مبینہ قلت، بلیک پر فروخت۔آبادگاروں کا احتجاجی دھرنا

بدھ 19 جنوری 2022 16:56

جیکب آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2022ء) جیکب آباد میں یوریا کھاد کی مبینہ قلت، بلیک پر فروخت کیخلاف آبادگاروں  نے اسسٹنٹ کمشنر کی آفیس کے باھر احتجاجی دھرنا دیا ،جیکب آباد ضلع بھر میں یوریا کھاد کی مبینہ قلت کے باعث تحصیل ٹھل میں آبادگاروں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر عبدالخالق بنگھوار کی آفیس کے سامنے احتجاجی مظا ہرہ کرکے ٹائر نظر آتش کیے گئے جس کے باعث ٹریفک معطل ہوگئی،آبادگاروں نے میڈیا کو بتایا کہ یوریا کھاد کی مبینہ قلت کرکے بلیک پر فروخت کی جارہی ہیں،یوریا کھاد ڈیلر اسٹاک کرکے گوداموں میں چھپا کر رکھ رہیں ہیں انتظامیہ ڈیلر مافیہ کے خلاف ایکشن لیکر کھاد کو سرکاری ریٹ پر مہیا کرے،اسسٹنٹ کمشنر نے رابطہ کرنے پر اے پی پی کو بتایا کہ یوریا کھاد ڈیلر کی جانب سے کھاد کو اسٹاک کیا جارہا ہے ۔