راولپنڈی میں 9طالب علموں میں کوروناوائرس کی تشخیص،2سکول سربمہر

بدھ 19 جنوری 2022 16:57

راولپنڈی میں 9طالب علموں میں کوروناوائرس کی تشخیص،2سکول سربمہر
راولپنڈی۔(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2022ء) :محکمہ صحت راولپنڈی نے 9طالب علموں میں کورونا وائرس مثبت آنے پر راولپنڈی میں 2سکول سربمہر کر دیئےہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد نے بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا  کہ راولپنڈی میں مزید 15 سکولوں سے بھی طلبا  کے نمونے لئے گئے  ہیں جن کی رپورٹ کل( جمعرات )آئے گی۔انہوں  نے بتایا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خیابان سرسید اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھیری حسن آباد سے گزشتہ روز طلبا کے نمونے لئے گئے تھے جہاں 9طالب علموں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس پر  دونوں سکول 10 روز کیلئے سربمہر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :