میتیھنول پر ٹیکس وصولی ،سپریم کورٹ نے درآمد کنندگان کی اپیل آرڈیننس چیلنج نہ کرنے کی بنیاد پر مسترد کردیا

اگر ٹیکس کی ادائیگی پر اعتراض ہے تو ماتحت عدالت میں آرڈیننس کو چیلنج کریں، سپریم کورٹ آف پاکستان کے ریمارکس

بدھ 19 جنوری 2022 18:15

میتیھنول پر ٹیکس وصولی ،سپریم کورٹ نے درآمد کنندگان کی اپیل آرڈیننس ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) کیمیکل میں استعمال ہونے والے میتیھنول پر ٹیکس وصولی سپریم کورٹ نے درآمد کنندگان کی اپیل آرڈیننس چیلنج نہ کرنے کی بنیاد پر مسترد کر تے ہوئے کہاہے کہ اگر ٹیکس کی ادائیگی پر اعتراض ہے تو ماتحت عدالت میں آرڈیننس کو چیلنج کریں۔ بدھ کو کیمیکل میں استعمال ہونے والے میتیھنول پر ٹیکس وصولی سے متعلق اپیل پر سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل امپورٹر نے کہا کہ میتیھنول نشہ آور مشروب نہیں بلکے زہر آلود شے ہے،قانون کے تحت کسی زہریلی آئٹم پر ٹیکس نہیں لیا جاسکتا،فاروق نائیک وکیل سندھ حکومت نے کہا کہ میتیھنول الکوحل میں استعمال ہوتا ہے اور الکوحل نشہ آور مشروب ہے جس میں استعمال ہونے والی کسی بھی چیز پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے، میتیھنول پر ٹیکس کے حوالے سے باضابط آرڈیننس بھی جاری ہوچکا ہے،امپورٹرز نے آرڈیننس بھی چیلنج نہیں کیا،عدالت نے آرڈیننس کو چیلنج نہ کرنے کی بنیاد پر امپورٹرز کی اپیل مسترد کر دی۔سماعت کے بعد وکیل سندھ حکومت فاروق نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرڈینیس پر کوئی عدالتی فیصلہ آنے تک امپورٹرز کو لازمی ٹیکس دینا ہوگا۔