پاک ترک مارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج چک شہزاد کیمپس اسلام آباد کے وفد کا پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ ،

بدھ 19 جنوری 2022 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) پاک ترک مارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج چک شہزاد کیمپس اسلام آباد کی46 رکنی وفدنے اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ کیا۔ پارلیمنٹ ہاوس آمد پر سینیٹر مشتاق احمد اور سینیٹ حکام نے طلباء کے وفد کو خوش آمدید کہا۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پڑھی لکھی نوجوان نسل کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ اورملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

طلباء کے وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا اورایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور پارلیمانی امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طلباء نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ طلبائ کو وفاقی یونٹس کے درمیان قومی آہنگی کے فروغ کے لئے ایوان بالا کے کردار سے آگاہ کیاگیا۔طلباء کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس بارے آگاہی اور استقبال پرسینیٹرمشتاق احمد اورسینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :