چین کی جانب سے ایک چین کے اصول کی پاسداری پر زور

بدھ 19 جنوری 2022 21:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین کے مشاہدے میں آیا ہے کہ سلووینیا کے رہنماؤں نے کھلے عام ایسے خطرناک بیانات دیے ہیں جو ایک چین کے اصول کو چیلنج کرتے ہیں اور "تائیوان کی علیحدگی" کی حمایت کرتے ہیں۔ چین اس پر اظہار افسوس اور سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے، تائیوان چینی سرزمین کا ایک اٹوٹ حصہ ہے، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت واحد قانونی حکومت ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے، ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات اور عالمی برادری کا عمومی اتفاق رائے ہے۔یہ چین۔یورپ تعلقات کی سیاسی بنیاد بھی ہے۔ چین کا اتحاد ہر صورت میں ناگزیر ہے۔کسی کو بھی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چینی عوام کے مضبوط عزم، پختہ ارادے اور مضبوط صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :